ابو ظہبی کے فرما نروا نے انسانی اقدار کی مثال قائم کر دی

December 3, 2019 3:21 pm0 commentsViews: 13

ولی عہد شیخ محمدبن زاید مصافحہ نہ کرنے پر دل جوئی کیلئے بچی کے گھر پہنچ گئے
انہوں نے مذکورہ بچی عائشہ سے مل کر اس سے ہاتھ بھی ملا یا اور کئی تحائف بھی دئیے
ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے اعلیٰ انسانی اقدار کی مثال قائم کردی ہے،مصافحہ نہ کرنے پر دل جوئی کے لیے بچی کے گھر پہنچ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا، جہاں ان کے استقبال کے لیے کافی لوگ موجود تھے وہاں مذکورہ بچی عائشہ محمد مشیت المزروعی بھی دیگر بچوں کے ساتھ کھڑی تھی۔دونوں فرما نرواں نے استقبال کرنے والے متعدد بچوں سے ہاتھ ملایا۔اس دوران ولی عہد شیخ محمد بن زاید مذکورہ بچی عائشہ کو دیکھ نہ پائے اور نادانستہ طور پر ہاتھ ملائے بغیر آگے بڑھ گئے۔ جب ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے اپنی یہ ویڈیو دیکھی تو انھوں نے فوراً اس بچی کا پتہ لگایا اور اس کی دل جوئی کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے تھے۔انھوں نے اس بچی سے مل کر اس سے ہاتھ بھی ملا یا اور کئی تحائف بھی دئیے۔