ماہ دسمبر میں وفاقی سرکاری ملازمین کو 11 چھٹیاں مل گئیں

December 3, 2019 3:25 pm0 commentsViews: 18

25دسمبر کی چھٹی اور ہفتہ وار تعطیلات ملا کر 11 جبکہ صوبائی ملازمین 6 چھٹیاں گزاریں گے
ماہ دسمبر میں ہفتے کے ایام اتوار ،پیر اور منگل5‘5 مرتبہ آنے سے ہفتہ وار چھٹیاں زیادہ ملیں گی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ماہ دسمبر میں وفاقی سرکاری ملازمین کو 11 چھٹیاں مل گئیں، رواں ماہ میں وفاقی ملازمین کو 25دسمبر کی چھٹی اور ہفتہ وار تعطیلات ملا کر کل 11چھٹیاں ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق دسمبر کا مہینہ سرکاری و نجی شعبہ کے ملازمین کیلئے خوشخبری لے کر آیا ہے۔ رواں ماہ دسمبر میں سرکاری و نجی شعبہ دونوں کے ملازمیں کو معمول سے زیادہ چھٹیاں ملیں گی۔خاص کر وفاقی سرکاری ملازمیں کی زبردست موج ہوگی اور انہیں 11 چھٹیاں ملیں گی۔تایا گیا ہے کہ اس مرتبہ ماہ دسمبر ایک منفرد مہینہ ہے کیونکہ رواں ماہ میں اتوار، پیر اور منگل کے ایام پانچ پانچ مرتبہ آئیں گے۔ اتوار سے شروع ہونے والا ماہ دسمبر اس لیے بھی منفرد ہوگا ۔ یوں رواں ماہ دسمبر سرکاری ملازمیں کیلئے چھٹیوں کا مہینہ ثابت ہوگا۔ رواں ماہ میں معمول سے زیادہ ہفتہ وار تعطیلات ہونے اور موسم کی تبدیلی کے باعث ملک کے شمالی علاقہ جات میں سیاحوں کا رش بھی معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔