امریکا میں’ ’محمد ﷺ‘ ‘پسندیدہ ترین ناموں میں شامل

December 7, 2019 11:23 am0 commentsViews: 9

بچیوں کیلئے 10 پسندیدہ ناموں میں عالیہ بھی شامل ہے‘امریکی ادارے بے بی سینٹر کی رپورٹ
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں گزشتہ برس نومولود بچوں کے جو دس نام سب سے زیادہ رکھے گئے ہیں ان میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام’محمد‘ بھی شامل ہے جب کہ بچیوں کا سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام عالیہ ہے۔امریکی ادارے بے بی سینٹر کے اعداد وشمار کے مطابق امریکا میں نومولو بچوں کے جو 10 نام سب سے زیادہ رکھے گئے اْن میں ’محمد‘ بھی شامل ہے۔ اسی طرح بچیوں کے لیے رکھے گئے 10 پسندیدہ ناموں میں عالیہ شامل ہے۔امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ 640 بچوں کے نام محمد رکھے گئے، اگر امریکا میں لفظ محمد کے لیے رائج مختلف اسپیلنگ کو ایک کر دیا جائے تو یہ تعداد اور بڑھ جائے گی۔ مذکورہ اعداد وشمار صرف ایک اسپیلنگ (Muhammad) والے ہیں۔