بھارت میں بچے کو بھگوان کا درجہ دے کر پوجا شروع

December 7, 2019 11:52 am0 commentsViews: 60

شیو کمار کے پیدائش کے وقت کمر پر غیر معمولی بال چوٹی کی طرح تھے جسے دیکھ کر ہنومان قرار دیا گیا
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ہندو مذہب کے ماننے والوں نے شیوم کمار کو بھگوان کا درجہ دے کر اس کی پوجا شروع کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شیوم کمار کی پیدائش کے وقت کمر پر غیر معمولی بال چوٹی کی طرح تھے، بچے کو جب گھر لایا گیا تو پڑوسی نے اسے دیکھ کر اسے ہنومان بھگوان قرار دیا۔ والدہ کے مطابق شیوم کی کمر پر بال ہیں جس کی وجہ سے اسے لوگ بھگوان قرار دیتے اور ہمارے گھر نذرانے لے کر آتے ہیں۔ تیس سالہ رینا کا کہنا تھا کہ لوگوں کا عقیدت کے ساتھ آنا مجھے اور اہل خانہ کو بالکل پسند نہیں، اس لیے اب ہم شیوم کو چھپا کر رکھتے ہیں تاکہ کوئی تنگ نہ کرے۔ بچے کے ڈاکٹرز اور والدین نے کمر پر اگنے والے بال کاٹنے سے انکار کیا تو ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے پنڈت نے لوگوں کو خوشخبری سناتے ہوئے شیوم کی عبادت کا مشورہ دیا۔