صوبہ سندھ وزیراعلیٰ اور آئی جی کے اختلافات سامنے آگئے

December 7, 2019 11:58 am0 commentsViews: 17

مراد علی شاہ نے ڈاکٹر کلیم امام کو ہٹانے کی تیاری کرلی، پیر کو اہم فیصلے کا امکان ہے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ اور آئی جی سندھ کے اختلافات ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئے۔ صوبائی حکومت نے آئی جی سندھ کو تبدیل کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ پیر کو سندھ کابینہ کے اجلاس میں آئی جی سندھ کے بارے میں اہم فیصلے کا امکان ہے، سندھ حکومت کا وفاق سے آئی جی کے تبادلے پر پھر سے نیا تنازع شروع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ مذکورہ اجلاس میں تو آئی جی سندھ کے خلاف قرارداد منظور کی گئی لیکن بعدازاں سندھ حکومت کے اہم وزراء اور اراکین اسمبلی کے ساتھ مشاورت کے دوران آئی جی سندھ کو تبدیل کرنے کے تمام قانونی راستے اختیار کرنے پر غور کیا گیا جس میں آئی جی سندھ کو شوکاز نوٹس دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیر کے روز طلب کردہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں آئی جی سندھ کے بارے میں کسی بھی فیصلے کا امکان ہے حالانکہ آئی جی سندھ کا موضوع کابینہ کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔