آل سندھ پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف آج سندھی ثقافت کا دن منائے گا

December 7, 2019 11:56 am0 commentsViews: 3

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل سندھ پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن کے زیراہتمام سندھی ثقافت کا عالمی دن آج کراچی پریس کلب میں منایا جائے گا جس میں سندھ کے معروف لوک فنکار اپنے فن کا مظاہرہ اور مقررین سندھ کی ثقافت پر روشنی ڈالیں گے۔ پروگرام آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین سید منیر شاہ، عباس مہر، آفتاب قمبرانی، ممتاز میمن ودیگر کا کہنا ہے کہ نیاز احمد خاصخیلی نے ہر فورم پر سندھ دھرتی سے عشق کا اظہار کیا اور اس کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی۔