وزیر اعظم کو متوازی حکومت نہیں چلانے دینگے، سعید غنی

December 7, 2019 11:57 am0 commentsViews: 11

پولیو کے واقعات باعث تشویش، وزیر اعظم کی نظر میں ان کی اہمیت نہیں، وزیر اطلاعات
وزیر اعظم وزیر اعلیٰ سے ملنا پسند نہیں کرتے، اپنے اتحادیوں سے ملنے کا وقت ہے، گفتگو
کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم، چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ کو لے کر متوازی نظام یا حکومت چلانا چاہتے ہیں جو کہ ہم نہیں ہونے دینگے وزیر اعظم کو اگر کچھ خدشات ہیں تو اس کے لیے بات چیت کی جائے لیکن ہمارے وزیراعظم وزیراعلٰی سے ملنا پسند نہیں کرتے ان کے پاس اپنے اتحادیوں کے ایم پی ایز سے ملنے کا وقت ہے پبلک سیفٹی کمیشن کی بھی آج میٹنگ تھی اوریہ طے ہواتھا کہ سیفٹی کمیشن کی میٹنگ ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں ہوگی لیکن آج بھی میٹنگ نہیں ہوسکی۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے سندھ مدر سۃ الاسلا م یو نیورسٹی میں تقریب کے بعدصحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ بہت تشویشناک بات ہے دیگر ملکوں سے پولیو ختم ہورہا ہے اور پاکستان میں بڑھ رہا ہے ،وزیراعظم کی نظرمیں پولیو کی کوئی اہمیت نہیں ہم سنجیدگی کے ساتھ پولیو کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پچھلے پانچ برس میں اتنا قرضہ نہیں لیاجتناوفاقی حکومت نے ایک سال میں لے لیاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامعات میں طلبہ تنظیموں پر پابندی لگانے کے بعد بھی جامعات کے حالات بہتر نہیں ہوئے ،محکمے میں خرابیوں کی وجہ سے محکمے ختم نہیں کئے جاسکتے لیکن ہم انہیں بہتر تو کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں اور پو لیس و دیگر محکمو ں کا نظام بہتر بناسکتے ہیں ختم نہیں کرسکتے۔