مصنوعی ماربل کی آڑ میں قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا جھٹکا

December 7, 2019 11:56 am0 commentsViews: 11

چائنا اور کوریا سے درآمد کوریائی شیٹ کے کنسائن مینٹس غیر قانونی کلیئر کئے جانے کا انکشاف
کراچی(کرائم رپورٹر)چائنااورکوریا سے درآمدکئے جانے والے کوریان شیٹ کے کنسائن منٹس کو مصنوعی ماربل ظاہرکرکے کلیئرکئے جانے کا انکشاف ہواہے کوریان شیٹ کے کنسائن منٹس کی غیرقانونی کلیئرنس کے باعث قومی خزانے کو ڈیوٹی وٹیکسزکی مدمیں کروڑوں روپے ماہانہ کا نقصان برداشت کرناپڑرہاہے۔ذرائع کے مطابق کوریان شیٹ پلاسٹک دانہ سے تیارکی جاتی ہے جو ماربل کا متبادل ہونے کی وجہ سے کچن،باتھ روم، دفاتر،دکانوں سمیت دیگرجگہوں پرخوبصورتی کے لئے لگائی جاتی ہے۔ درآمد کنندگان میں شامل میسرزگوکوٹریڈنگ،میسرزایچ ایس انجینئرنگ سروسز،میسرزکے آربی انٹرپرائزز،آئی ایس ٹریڈرزسمیت متعدد درآمدکنندگان کی جانب سے چائنااورکوریاسے مبینہ طورپرکوریان شیٹ کے کنسائن منٹس کی کلیئرنس کی گئی جبکہ کنسائن منٹس کی گڈزڈیکلریشن میں مذکورہ درآمدکنندگان کی جانب سے کنسائن منٹس کو مصنوعی ماربل ظاہرکرکے 0.25 ڈالر کلو گرام تا0.30ڈالر فی کلوگرام کے عوض کلیئر کروا کرڈیوٹی وٹیکسزکی مدمیں کم ادائیگیاں کی گئیں جبکہ کوریان شیٹ کی کلیئرنس 2ڈالر فی کلوگرام کے تناسب سے کی جاتی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ کوریان شیٹ اورمصنوعی ماربل کی ویلیوایشن رولنگ نہ ہونے کی وجہ سے کنسائن منٹس کی کلیئرنس محکمہ کسٹمزمیں موجود درآمدی ڈیٹاکے تحت کی جاتی ہے جوکہ خام مال کی قیمت سے چارگناکم ہے جبکہ دوسری جانب کوریان شیٹ اورمصنوعی ماربل دیکھنے میں ایک جیسے لگتے ہیں اس لئے درآمدکنندگان ایگزامن افسران کے ساتھ مل کرایگزامنیشن رپورٹ میں کوریان شیٹ کے بجائے مصنوعی ماربل ظاہرکرتے ہیں اس طرح درآمدکنندگان کو ڈیوٹی وٹیکسزکی مدمیں لاکھوں ر وپے چوری کرنے کا موقع مل جاتاہے۔