پولیس مقابلے اور ڈکیتی کے مجرم کو 17 سال قید کی سزا

December 10, 2019 12:17 pm0 commentsViews: 3

انسداد دہشت گردی عدالت نے شبیر شاہ پر جرم ثابت ہونے پر فیصلہ سنا دیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اسلحہ کے زور پر شہری کو لوٹنے، پولیس مقابلہ، ڈکیتی اور اقدام قتل کے مقدمات میں مجرم شبیر شاہ کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 17 سال قید کی سزا سنا دی۔ سینٹرل جیل کے انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 12 نے اسلحہ کے زور پر شہری کو لوٹنے، پولیس مقابلہ، ڈکیتی اور اقدام قتل کے مقدمات کا فیصلہ سنا دیا عدالت نے مجرم شبیر شاہ کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 17 سال قید کی سزا سنا دی، عدالت نے مفرور مجرم یوسف عرف ٹکر کو بھی 7 سال قید کی سزا سنا دی۔ ملزمان کے خلاف لانڈھی تھانے میں مقدمہ درج تھا پولیس کے مطابق مجرموں نے لانڈھی تھانے کی حدود میں شہری عابد کو اسلحے کے زور پر لوٹا تھا، مجرموں نے مدعی مقدمہ سے 18 ہزار چھینے اور مزاحمت پر فائرنگ سے زخمی کردیا، مجرم اس سے پہلے پولیس پر فائرنگ کرکے فرار ہوئے تھے۔