پاک ایران بارڈر پر مشترکہ گشت کی خبر بے بنیاد ہے، آئی ایس پی آر

December 10, 2019 12:19 pm0 commentsViews: 7

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں پاک ایران بارڈر پر مشترکہ پیٹرولنگ کے حوالے سے چھپنے والی خبر بے بنیاد اور غلط ہے ایسی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک ایران سرحد پر دونوں افواج کی مشترکہ پیٹرولنگ کی خبر کی ترجمان مسلح افواج میجر جنرل آصف غفور نے سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دے دیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ اخبار میں پاک ایران بارڈر پر مشترکہ پیٹرولنگ کے حوالے سے چھپنے والی خبر بالکل بے بنیاد ہے اور ان اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں۔