چائنا کٹنگ کیس، ڈپٹی ڈائریکٹر کے ڈی اے سمیت 4 ملزمان کی ضمانت منظور

December 10, 2019 12:19 pm0 commentsViews: 6

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے کے ڈی اے اسکیم 36 میں چائنا کٹنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے ڈی اے سید عاطف حسین نقوی سمیت 4 ملزمان کی فی کس 10 لاکھ روپے کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ پیر کو جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے گلستان جوہر میں رفاہی پلاٹ کی چائنا کٹنگ میں ملوث ڈپٹی ڈائریکٹر کے ڈی اے سید عاطف حسین نقوی، محمد فیروز، فہیم الدین احمد اور سرفراز احمد کی جانب سے دائر درخواست ضمانتوں پر محفوظ کیا جانے والا فیصلہ سنایا۔