آرمی چیف لعل شہباز قلندر پر حاضری دیں گے

December 10, 2019 12:19 pm0 commentsViews: 4

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ رواں ماہ سیہون شریف میں سید عثمان مروندی المعروف حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری دیں گے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق آرمی چیف رواں ماہ ہی عمرہ ادا اور روضہ رسولؐ پر حاضری دیں گے۔ یاد رہے کہ جنرل باجوہ نے اتوار کو حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا صاحب کے مزار پر بھی حاضری دی تھی۔