پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت اور آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے، صدر مملکت

December 10, 2019 1:30 pm0 commentsViews: 7

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت اور آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت عارف علوی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ملٹری لاک ڈاون، کرفیو اور انسانی حقوق کی پامالی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت اور آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے، سول سوسائٹی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق انسانی کے تحفظ اور حق خودارادیت کے لیے کردار ادا کرے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے مزید کہا کہ انسانی آزادی اور مساوات کو یقینی بنانا مذہب اور آئین کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے، حکومت پاکستان انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے پرعزم ہے جب کہ معاشرے کے کمزور اور پسماندہ طبقات کے تحفظ کی طرف زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔