مبینہ مقابلے میں زخمی ملزم کا علاج تفتیشی افسر کی تنخواہ سے شروع

December 12, 2019 12:30 pm0 commentsViews: 4

کراچی (کرائم رپورٹر) مبینہ مقابلے میں زخمی ملزم کے علاج کا خرچہ انوسٹی گیشن افسر نے اپنی تنخواہ سے کرانا شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں بلدیہ کے علاقے میں مقابلے میں عمر فاروق نامی نوجوان زخمی ہوا تھا جو جناح اسپتال میں زیر علاج ہے، ملزم عمرفاروق کراچی میں تنہا ہے اور بے آسرا ہے، اپنے علاج کا خرچہ نہیں اٹھا سکتا۔ کیس کی تفتیش کرنے والے ایس آئی او بلدیہ بلال نے انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کردی مبینہ ملزم کے آپریشن کا خرچہ ایس آئی او بلال نے اپنے پیسوں سے کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔