……کراچی میں…… غیر قانونی گیٹ وے پکڑا گیا‘ آلات ضبط

December 12, 2019 12:32 pm0 commentsViews: 18

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی اے نے ایف آئی اے سے مل کر کراچی میں گرے ٹیلی فون ٹریفک کی روک تھام کے لیے کامیاب چھاپے مارے۔ شارع فیصل پر پی ای سی ایچ ایس کے بند گھر میں چھاپے کے دوران ایک ایچ پی سرور انٹرنیٹ ٹو پی ایس ٹی این جس میں گیٹ وے، 2 لیپ ٹاپ، 2 انٹرنیٹ یو ایس بی اور دو سوئچز ایچ پی اور ٹی پی لنک قبضے میں لے لیے گئے جبکہ اس حوالے سے مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔