ملیر: باڑے کے ٹینک سے بچی کی لاش کا معمہ حل نہ ہو سکا، زیادتی بھی ثابت نہ ہوئی

December 12, 2019 12:32 pm0 commentsViews: 8

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈسٹرکٹ پولیس بھینس کالونی میں لاپتا بچی کی لاش ملنے کے معاملے پر کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی، قتل یا حادثہ کا معمہ حل نہ ہوسکا۔ میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق نہیں ہوسکی، سکھن انوسٹی گیشن پولیس کا کہنا ہے کہ 7دسمبر کو گھر سے دودھ لینے جانے والی 8سالہ لائبہ کی لاش 9 دسمبر کے روز محمود گوٹھ بھینس کالونی نمبر8 میں بھینسوں کے بارے کے ایک زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملی تھی۔