……صبح سویرے…… سعید آباد بس ٹرمینل کے قریب سے لاش ملی

December 12, 2019 12:32 pm0 commentsViews: 11

کراچی (کرائم رپورٹر) صبح سویرے سعید آباد کے علاقے یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی۔ اطلاع ملنے پر متوفی کی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 40 سالہ محمد عمیر بلوچ ولد اللہ داد کے نام سے ہوئی۔ متوفی بلوچستان کے علاقے پنجگور کا رہائشی اور حرکت قلب بند ہونے کے باعث موت واقع ہوئی۔