پاکستان 10 بہترین دور دراز سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل

January 8, 2020 12:26 pm0 commentsViews: 12

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی جریدے فور بس میگزین نے پاکستان کو2020 کے دس بہترین دو دراز سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل کردیا۔ فوربس میگزین کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کو چند سالوں سے سیاحت کیلئے اگلی بڑی منزل سمجھا جارہا تھا لیکن برطانوی شاہی جوڑے کے حالیہ دورے نے ا س انتہائی پرکشش سیاحتی مقام بنادیا ہے۔ وائلڈ فرنٹیئر کے بانی جونی بیلی نے فور بس میگزین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیاحوں کیلئے پاکستان غالباً سفر کی آخری منزل بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف پاکستان سندھ میں چار ہزار سال پرانی تہذیب پیش کرتا ہے تو دوسری طرف یہ لاہو رمیں پرانے قلعے‘ مساجد اور دیگر ثقافتی مراکز کا مسکن ہے۔