طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں جاپان پہلے، پاکستان کا 104 واں نمبر

January 9, 2020 11:20 am0 commentsViews: 62

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ادارے بنلے اینڈ پارٹنر کی جانب سے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری کر دی گئی جس میں جاپان سرفہرست ہے، 107 ممالک کی فہرست میں پاکستانی پاسپورٹ کا نمبر 104 ہے۔ بنلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے پاسپورٹ انڈیکس 2020ء کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں جاپانی پاسپورٹ دنیا میں سب سے زیادہ ممالک تک بغیر ویزا رسائی کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔