خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریاں : نیشنل اسٹیڈیم میں سہ فریقی قومی ٹورنامنٹ آج شروع

January 9, 2020 12:06 pm0 commentsViews: 10

ایونٹ کا افتتاحی میچ بلاسٹرز اور ڈائنا میٹس کے درمیان کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ 16 جنوری تک جاری رہے گا
ملک کی ٹاپ 42 کرکٹرزز ایکشن میں نظر آئیں گی، شائقین کا داخلہ مفت ہوگا
کراچی(اسپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2020 کی تیاریوں کے سلسلے میں سہ فریقی قومی کرکٹ ٹورنامنٹ جمعرات سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔ ایونٹ میں3 ٹیمیں پی سی بی بلاسٹرز‘ ڈائنامیٹس اور چیلنجرز شرکت کررہی ہیں۔ ایونٹ میں ملک کی ٹاپ42 کرکٹرز ایکشن میں نظر آئینگی۔ قومی کپتان بسمہ‘ معروف چیلنجرز کی قیادت کریں گی۔ ناہیدہ خان کو ڈائنا میٹس اور رامین شمیم کو بلاسٹرز کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ 16 جنوری تک جاری رہنے والے ایونٹ کا افتتاحی میچ بلاسٹرز اور ڈائنا میٹس کے درمیان کھیلا جائیگا۔ فائنل فلڈ لائٹ میں ہوگا۔ فاتح سائیڈ 5لاکھ اور رنر اپ ٹیم ڈھائی لاکھ روپے انعام کی حقدار بنے گی۔ ٹورنامنٹ میں شائقین کرکٹ کیلئے اسٹیڈیم میں داخلہ مفت ہوگا حنیف محمد اور جاوید میانداد انکلوژر کے دروازے کھلے رہیں گے۔