موئن جو دڑو کا نام تبدیل کرنے کی قرار داد اسمبلی میں پیش

January 9, 2020 12:43 pm0 commentsViews: 16

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں بدھ کو ایوان کی کارروائی کے دوران سندھ کے تاریخی شہر موئن جو دڑو کا نام تبدیل کرنے کی قرار داد پیش کردی گئی۔ قرار داد پیپلز پارٹی کے رکن قاسم سراج سومرو نے پیش کی۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ تاریخی شہر موئن جو دڑو کے بجائے موہین جو دڑو کو سرکاری نام قرار دیا جائے۔ اسپیکر نے وزیر پارلیمانی امور کی سفارش پر اس قرار داد پر مزید بحث کو موخر کردیا۔ بعد ازاں اسپیکر سندھ اسمبلی کا اجلاس 22 جنوری تک ملتوی کردیا۔