ڈی جے کالج کے اساتذہ اور عملے کی غیر حاضری پر پرنسپل کو نوٹس

January 11, 2020 12:57 pm0 commentsViews: 4

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی جے سائنس کالج کے پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا، ڈائریکٹر کالجز ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر حفیظ عبدالباری اندھڑ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق چھاپے کے دوران کالج کے اساتذہ اور طلبہ غیر حاضر تھے، کلاسیں اور لیبارٹریز خستہ حال تھیں، صفائی کی صورتحال اور حاضری مشین خراب تھی، تمام غیر تدریسی عملہ غیر حاضر تھا۔