سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی

January 11, 2020 1:22 pm0 commentsViews: 9

کراچی( کامرس رپورٹر) بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید3ڈالر کی کمی سے1551 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1000 روپے 858 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی‘ لاہور‘ ملتان‘ فیصل آباد‘ اسلام آباد ‘راولپنڈی‘ پشاور اور کوئٹہ صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر89500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 76732 روپے ہوگئی۔