پاک فوج نے کوئٹہ میں دھماکے کی جگہ کا کنٹرول سنبھال لیا

January 11, 2020 1:43 pm0 commentsViews: 7

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے کوئٹہ میں دھماکے کی جگہ کا کنٹرول سنبھال لیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر پیغام دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہیکہ ایف سی کے جوان دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس اور ایف سی کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔انھوں نے کہا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجواہ کا کہنا ہے کہ مسجد میں بے گناہوں کو نشانہ بنانے والے سچے مسلمان نہیں ہو سکتے۔