صبح سویرے حساس اداروں اور پولیس کا مواچھ گوٹھ، PAF بیس مسرور کے اطراف میں سرچ آپریشن

January 11, 2020 1:45 pm0 commentsViews: 12

کراچی (کرائم رپورٹر) صبح سویرے حساس اداروں اور پولیس کا مواچھ گوٹھ پی اے ایف مسرور بیس کے اطراف میں سرچ آپریشن، داخلی و خارجی راستے بند، گھر گھر تلاشی۔ تفصیلات کے مطابق سعید آباد کے علاقے مواچھ گوٹھ اور پی اے ایف مسرور بیس کے اطراف کے ایریا کا محاصرہ کرکے داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کردی۔ پولیس کے ہمراہ سرچ آپریشن میں حساس ادارے کے اہلکار بھی شامل تھے، جبکہ سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی کا عمل جاری رکھا گیا اور مشتبہ افراد کے کوائف جبکہ بائیو میٹرک کے ذریعے بھی تصدیق کی گئی، تاہم سرچ آپریشن کے دوران کسی اہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔