جعلی پولیس مقابلہ، آرام باغ کا تھانیدار عہدے سے برطرف

January 13, 2020 1:17 pm0 commentsViews: 9

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم اے جناح روڈ پر 5 روز قبل سال کے پہلے جعلی پولیس مقابلے میں فائرنگ سے شہری کے زخمی ہونے کے واقعہ کے بعد ملوث ایس ایچ او آرام باغ اکمل رائے کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تاہم محکمہ جاتی کارروائی تاحال جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ایس ایچ او اکمل رائے نے فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی تھی، جائے وقوعہ پر ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار موجود تھے، واقعہ ایم اے جناح روڈ جامع کلاتھ مارکیٹ کے قریب پیش آیا، پولیس کی فائرنگ سے شرافت کھوکھر نامی نوجوان زخمی ہوا تھا۔