آج صبح ٗ شہر کے کئی علاقوں میں پولیس اور رینجرز کا سرچ آپریشن

January 13, 2020 1:19 pm0 commentsViews: 4

کورنگی ٗ لانڈھی ٗ شاہ فیصل کالونی ٗ الفلاح اور ملیر ندی کے اطراف کے علاقوں میں گھر گھر تلاشی لی گئی
آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا ٗ کسی اہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی
کراچی (کرائم رپورٹر) صبح سویرے کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی، الفلاح اور ملیر ندی کے اطراف میں پولیس اور رینجرز کا جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن، گھر گھر تلاشی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کورنگی کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کے حکم پر شاہ فیصل کالونی، الفلاح، عوامی کالونی اور لانڈھی پولیس کی بھاری نفری نے ملیر ندی اور اس کے اطراف سمیت دیگر ایریا میں رینجرز کے ہمراہ سرچ آپریشن کے دوران داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کردی۔ پولیس اور رینجرز نے گھر گھر تلاشی کے دوران مشتبہ افراد کے کوائف چیک کیے، تاہم کسی اہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر اندرون ملیر ندی و اس سے ملحقہ کچی آبادیوں میں کیا گیا ہے۔