رواں سال میں اب تک کوئی نئی فلم پیش نہیں کی جاسکی

January 13, 2020 1:35 pm0 commentsViews: 7

لاہور( کلچرل ڈیسک) نئے سال میں ابھی تک کوئی نئی فلم نمائش کیلئے پیش نہ کی جاسکی۔ سال2020 ء کو آئے تقریباً دو ہفتے ہوچلے ہیں۔ اس دوران ابھی تک کوئی بھی پاکستانی فلم سینما گھروں میں پیش نہیں کی جاسکی اور دو پرانی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنی ہیں۔ فلمی حلقوں کے مطابق نئے سال میں بہت ساری نئی فلموں کی ضرورت ہے اس لئے ہر جمعہ کے روز ایک سے دو نئی فلمیں ریلیز ہونی چاہئے اگر ایسا ہی رہا تو سینما انڈسٹری کا بحران ختم ہوتا نظر نہیں آرہا۔