فلمسٹار ریما نے پروڈکشن ہائوس بنانے کا فیصلہ کرلیا

January 13, 2020 1:35 pm0 commentsViews: 1

لاہور( کلچرل ڈیسک) فلمسٹار ریما ایک بار پھر فلمی دنیا میں تہلکہ مچانے کو تیار ‘ پروڈکشن ہائوس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ اداکارہ ریما خان جو کہ امریکہ سے پاکستان آچکی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کو میری ضرورت ہے اور میں اس کو کبھی نہیں بھول سکتی میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک بار پھر سے پرودکشن ہائوس بنائوں گی اور جلد ایک فلم اور ٹی وی سیریل شروع کروں گی تاکہ اس انڈسٹری کی خدمت کرسکوں۔