وہ لمحہ خوبصورت ہوتا ہے جب شعر کی آمد ہوتی ہے ٗ ریشم

January 13, 2020 1:35 pm0 commentsViews: 14

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ شاعری کسی انسان کے اندر رکی آواز ہوتی ہے اور جب کسی شعر کی آمد ہوتی ہے تو وہ لمحہ بہت خوبصورت ہوتا ہے ‘انڈسٹری کے تمام دوستوں سے رابطے ہیں اور ملنے کیلئے کوئی نہ کوئی بہانہ مل ہی جاتا ہے۔ ایک انٹرویو میں ریشم نے کہا کہ مجھے شاعری سے بے حد لگائو ہے اور جب بھی موقع ملتا ہے نامور شعراء کو پڑھتی ہوں۔ ریشم نے کہا کہ شاعری سیکھی نہیں جاسکتی بلکہ یہ انسان کے اندر کی آواز ہوتی ہے جب کسی شعر کی آمد ہوتی ہے تو وہ لمحہ بڑا خوبصورت ہوتا ہے اور اسے لفظوں کی صورت میں قید کرلیا جاتا ہے۔