نوازشریف کی ریسٹورنٹ آمد علاج کا حصہ، شریف فیملی کی عجیب منطق

January 14, 2020 12:45 pm0 commentsViews: 2

سابق وزیراعظم اہل خانہ کے اصرار پر ہوا خوری کیلئے باہر نکلے تھے‘ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی
گھر پر رہنے سے والد کا دم گھٹتا ہے ہواخوری کیلئے ہوٹل لے گئے تھے‘حسین نواز نے میڈیا سے گفتگو
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)شریف فیملی نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ریسٹورنٹ آمد کو علاج کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف اہل خانہ کے اصرار پر ہوا خوری کے لیے باہر نکلے تھے۔علاج کی غرض سے لندن میں موجود نوازشریف کی اہل خانہ کے ہمراہ ریسٹورنٹ میں بیٹھے ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت سے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس طلب کی ہیں۔سوشل میڈیا پر ردعمل آنے کے بعد اہل خانہ نے نوازشریف کے علاج سے متعلق عجیب منطق پیش کرتے ہوئے ریسٹورنٹ میں آمد کو علاج کا حصہ قرار دیا۔حسین نواز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ والد کو ہواخوری کیلئے ہوٹل لے گئے تھے کیونکہ گھر پر رہنے سے والد کا دم گھٹتا ہے اور نوازشریف ہمارے اصرار پر ہوا خوری کیلئے نکلے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے کہا تھا دن میں دو بار واک کریں لیکن سانس پھول جانے کی وجہ سے نواز شریف واک نہیں کرتے اس لیے ہوا خوری کے لیے انہیں ہوٹل لے گئے۔