شوہر نے تیز دھار آلے کے وار سے بیوی کو زخمی کردیا

January 14, 2020 2:05 pm0 commentsViews: 2

کراچی( کرائم رپورٹر) لیاری کے علاقے کلری میمن سوسائٹی وینتھلی ہال کے قریب واقع گھر کے اندر تیز دھار آلے کے وار سے خاتون شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کیلے سول اسپتال لے جایا گیا جہاں خاتون کی شناخت35 سالہ ذکیہ زوجہ عامر کے نام سے ہوئی۔ ابتدائی بیان میں بتایا کہ شوہر نے جھگڑے کے دوران پیٹ پر وار کرکے زخمی کیا ہے تاہم شوہر کیخلاف کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی نہیں چاہتی ہوں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خاتون کا شوہر بھی اسپتال میں موجود ہے۔