لیاقت آباد ٗ طارق روڈ میں تجاوزات کیخلاف نائٹ آپریشن

January 14, 2020 2:05 pm0 commentsViews: 10

محکمہ انسداد تجاوزات نے سڑک اور فٹ پاتھ پر رکھے کیبن ٗ کھانے پینے کے ٹھیلے پتھارے ٗ پنکچر لگانے والوں کا سامان اور دیگر تجاوزات ضبط کرلیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت لیاقت آباد اور طارق روڈ پر تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن جاری ہے‘ سینئر ڈائریکٹر لینڈ اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید ڈویژن مین طارق روڈ پر تجاوزات کیخلاف نائٹ آپریشن شروع روڈ اور فٹ پاتھ پر رکھے کیبن کھانے پینے کے ٹھیلے پتھارے کیبن پنکچر لگانے والوں کا سامان اور دیگر تجاوزات ضبط کرلی گئیں۔ کارروائی کی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر امین لاکھانی انچارج عاصم احمد علاقہ پولیس اسٹاف اینٹی انکروچمنٹ نے کی ڈسٹرکٹ سینٹرل لیاقت آباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع روڈ اور فٹ پاتھ پر رکھی گئی مختلف قسم کی ناکارہ گاڑیاں اور دیگر تجاوزات ضبط کی گئی جس کی وجہ سے ٹریفک جام کی شکایات رہتی تھیں‘ کارروائی لیاقت آباد نمبر دس سے فردوس شاپنگ سینٹر کے علاقے میں ہوئی‘ اس دوران پولیس کی بھاری نفری موجود تھی تاہم اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔ کارروائی ڈائریکٹر سینٹرل منہاج الحق ڈپٹی ڈائریکٹر طارق خان ڈی ایس پی ٹریفک اسسٹنٹ کمشنر علاقہ پولیس اور آفیسر و اسٹاف اینٹی انکروچمنٹ کی نگرانی میں ہوئی۔