بھارتی پارلیمنٹ کے رکن اداکار سنی دیول کی گمشدگی کے اشتہار لگ گئے

January 14, 2020 2:05 pm0 commentsViews: 20

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی پارلیمنٹ کے رکن اور اداکار سنی دیول کے انتخابی حلقے پٹھان کوٹ کے اہم مقامات پر ان کے لاپتا ہونے کے پوسٹر لگ گئے۔ سوشل میڈیا پر گمشدہ کی تلاش کے عنوان سے ایک ویڈیو پیغام بھی پوسٹ کیا گیا ، جس میں رکن پارلیمنٹ سنی دیول سے کہا گیا ہے کہ وہ پٹھانکوٹ کے ریلوے سٹیشن اور پارکوں میں لگے ان پوسٹروں کو دیکھیں۔ اپنی جوابی ویڈیو میں سنی دیول نے کہااپنے مخالفین کی احمقانہ حرکتوں کی خبریں مجھ تک پہنچ رہی ہیں۔ اپوزیشن رہنما ؤں کو لوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنا چاہیے۔ وہ بھی پٹھانکوٹ کا ٹریفک کا مسئلہ حل کرانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔