متحدہ پی ٹی آئی مذاکرات میں بھی حریم شاہ کاتذکرہ

January 14, 2020 2:05 pm0 commentsViews: 4

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)حکمران جماعت تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مذاکرات میں بھی حریم شاہ کا تذکرہ ہوا۔اسد عمر کابینہ میں خالد مقبول کی دوبارہ شمولیت کے ایک نکاتی ایجنڈے کے ساتھ کراچی میں ایم کیو ایم کے عارضی مرکز پہنچے۔کراچی کے مسائل پر دونوں جماعتوں کے درمیان مذاکرات جاری تھے کہ ایک موقع پر ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کا تذکرہ بھی ہوا۔متحدہ اور پی ٹی آئی کے وفود نے حریم شاہ کا نام لیے بغیر ہی تذکرہ کیا، اس موقع پر ٹک ٹاک گرل کی دبئی سے ڈی پورٹ کیے جانے کی خبر کا ذکر چھڑا۔ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی نے کہا کہ سنا ہے دبئی سے ڈی پورٹ کردیا گیا ہے؟وفاقی وزیر اسد عمر نے جواباً کہا کہ سنا ہے وہاں بھی وہ کسی وزارتی کانفرنس میں پہنچ گئی تھی۔