کورنگی کی 2 خواتین کو جان کا خطرہ عدالت پہنچ گئیں

January 14, 2020 2:13 pm0 commentsViews: 2

گل جان اور سمیرا کا اپنی فیملی اور شوہروں سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
عدالت نے دونوں خواتین کو شیلٹر ہوم ایف بی ایریا منتقل کرنے کی اجازت دے دی
کراچی (کورٹ رپورٹر) کورنگی کی دو خواتین کو جان کا خطرہ، تحفظ کے لیے عدالت پہنچ گئیں، عدالت نے دونوں کو شیلٹر ہوم رہنے کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق گل جان بنت عاقل زوجہ عبدالرحمن اور سمیرہ بنت کپتان زوجہ جاوید دونوں خواتین بلاول چورنگی قیوم آباد کورنگی کی رہائشی ہیں، 10 جنوری 2020ء کو دونوں معرفت پناہ شیلٹر ہوم کے ذریعے سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت میں پیش ہوئیں اور حلف نامہ فری وِل پیش کیا اور معزز عدالت سے استدعا کی کہ ہم دونوں کو اپنی فیملی اور شوہر سے جان کاخطرہ ہے۔ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے، معزز عدالت نے دونوں خواتین کو پناہ شیلٹر ہوم واقع فیڈرل بی ایریا میں رہنے کی اجازت دے دی اور معزز عدالت سے یہ بھی استدعا کی کہ اگر کوئی اس ضمن میں ہمارے خلاف کارروائی کرے یا کوئی درخواست پولیس یا کسی اور ادارے کو دے وہ جھوٹی سمجھی جائے، یہ جو بھی بیان ہم نے معزز عدالت میں دیا وہ بغیر کسی خوف و دبائو دیا ہے۔