عبدالرحمن جتوئی نے 2 شادیاں کر رکھی تھیں

January 14, 2020 2:15 pm0 commentsViews: 1

کراچی (کرائم رپورٹر) شہید اہلکار عبدالرحمن جتوئی نے دو شادیاں کر رکھی تھیں اور 7 بچوں کا باپ تھا، شہید اہلکار نے سوگواران میں 2 بیوہ اور 7 بچوں کو چھوڑا ہے جبکہ شہید اہلکار کے بڑے بیٹے مجیب الرحمن کی عمر 16 سال بتائی جاتی ہے۔ دیگر بچوں کے نام بابر، عزیز، ایمن، عائشہ، بختاور اور شازیہ بتائے جاتے ہیں۔ شہید اہلکار کی میت دیکھتے ہی پھول جیسے بچے باپ کی میت سے لپٹ لپٹ کر دھاڑے مار کر روتے رہے۔