قتل میں ملوث مجرم کو عمرقید اور 5 لاکھ جرمانہ

January 14, 2020 2:15 pm0 commentsViews: 2

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل عدالت نے قتل کیس میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہوجانے پر عمر قید کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ جنوبی نے قتل کے الزام میں ملوث ملزم ماجد کو طرفین وکلا کے دلائل سننے کے بعد جرم ثابت ہو جانے پر عمرقید کی سزا سناتے ہوئے ملزم کو مقتول کے ورثاء کو پانچ لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی، ملزم کے خلاف تھانہ کلری میں مقدمہ درج ہے۔