آرمی سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد شہید اہلکار 2014 میں پولیس میں بھرتی ہوا تھا

January 14, 2020 2:15 pm0 commentsViews: 4

کراچی (کرائم رپورٹر) اتحاد ٹائون پولیس مقابلے میں شہید اہلکار عبدالرحمن جتوئی 2014ء میں آرمی سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد سندھ پولیس کا حصہ بنا اور شہید اہلکار 2014ء سے مختلف اضلاع میں اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیتا رہا۔ شہید اہلکار عبدالرحمن جتوئی کی شہادت کے بعد اتحاد ٹائون پولیس کا کہنا ہے کہ شہید اہلکار خوش مزاج انسان اور فرض شناس پولیس اہلکار تھا، ڈیوٹی ٹائم میں وقت سے پہلے آنا اور باوردی درست ڈیوٹی پر کھڑا ہو جاتا یہی انداز تھا جس سے تھانہ کے پولیس اہلکار بہت متاثر ہوتے تھے۔ شہید اہلکار تھانے کے گیٹ پر کسی بھی فریادی کو دیکھ کر ان کے مسائل کے بارے میں معلوم کرتا اور انصاف کے لیے جدوجہد کرنا اس کا شیوہ تھا، شہید اہلکار کی کمی پوری نہیں کی جاسکتی۔