شہید پولیس اہلکار کی میت لاڑکانہ روانہ کر دی گئی

January 14, 2020 2:15 pm0 commentsViews: 4

کراچی (کرائم رپورٹر) اتحاد ٹائون میں ڈاکوئوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی میت تدفین کے لیے آبائی گائوں لاڑکانہ علی نواز جتوئی روانہ کر دی گئی جبکہ شہید اہلکار کی میت کے ہمراہ ایس پی اورنگی ٹائون شبیر بلوچ اور ایڈیشنل ایس ایچ او اتحاد ٹائون زاہد حسین انڑ بھی موجود ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شہید اہلکار کی میت کو بائی روڈ آبائی گائوں روانہ کیا گیا ہے جہاں پر شہید اہلکار کی تدفین کے موقع پر پولیس سلامی پیش کی جائے گی جبکہ شہید اہلکار کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی دوست و احباب کی بڑی تعداد شہید کے گھر پہنچ گئی، نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر لاڑکانہ پولیس کے افسران اور جوانوں کی جانب سے بھی شرکت متوقع بتائی جاتی ہے۔