جیولرز کی دکان کے تالے توڑنے میں ناکامی چوروں نے چوکیدار کو لہولہان کردیا

January 14, 2020 2:19 pm0 commentsViews: 9

عبداللہ ہارون روڈ پر واقعہ حسن علی جیولری شاپ پر نامعلوم چور واردات کیلئے آئے تھے، ناکامی کے بعد فرار ہوگئے
کراچی (کرائم رپورٹر) صبح سویرے پریڈی صدر میں چور جیولرز شاپ کے تالے کاٹنے میں ناکامی پر چوکیدار کو لہولہان کرکے فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عبداللہ ہارون روڈ پر واقع حسین علی جیولری شاپ پر نامعلوم چوروں نے چوکیدار 65 سالہ احسان ولد سعید خان کو کند آلے سے وار کرکے لہولہان کر دیا اور فرار ہوگئے، مضروب کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاہم معلوم ہوتا ہے کہ چور چوری کی واردات کے لیے آئے تھے اور چوکیدار کے پوچھنے پر چوکیدار کو زخمی کر دیا۔ پولیس مذکورہ دکان اور اس کے اطراف کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی کوشش کر رہی ہے۔