مادر وطن کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا(کور کمانڈرز کانفرنس )

January 15, 2020 12:18 pm0 commentsViews: 6

بھارتی فوجی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ بیان سے علاقائی امن و استحکام متاثر ہوسکتا ہے‘جنرل قمر باجوہ
قومی سلامتی، جیو اسٹریٹیجک و علاقائی سیکورٹی، مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا جائزہ لیا
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)کورکمانڈرز کانفرنس میں اعلیٰ عسکری قیادت نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ بیان سے علاقائی امن و استحکام متاثر ہوسکتا ہے۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی اور مادروطن کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی، اجلاس میں خطے اور ملکی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان بھی اجلاس میں زیرغور آیا، اس دوران مشرق وسطیٰ کی صورت حال بالخصوص امریکا ایران تنازعے پر بات چیت ہوئی، بھارت کا غیرذمہ دارانہ بیان خطے کے امن واستحکام پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا ہے، قومی سلامتی اور مادروطن کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ملک کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔