بلوچ کالونی میں کالعدم سپاہ صحابہ کا کارکن قتل

January 15, 2020 12:17 pm0 commentsViews: 11

جونیجو ٹائون میں رحمانیہ مسجد کے قریب جدید اسلحہ سے لیس ملزمان نے 35 سالہ زاہد پر اندھا دھند گولیاں برسادیں
مقتول بھی موٹر سائیکل پر سوار تھا اور گھر جارہا تھا پہلے سے گھات لگا کر بیٹھے ملزمان نے نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے بلوچ کالونی جونیجو ٹائون میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے کالعدم سپاہ صحابہ کے کارکن کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی کے علاقے منظور کالونی جونیجو ٹائون رحمانیہ مسجد کے قریب جدید اسلحے سے لیس نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے35 سالہ زاہد ولد عبدالکریم کو جاں بحق کرکے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پرپولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرمقتول کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا پولیس کاکہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کی گولیوں کے 8خول ملے ہیں۔ مقتول کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ موٹر سائیکل پر سوار اپنے گھر کی طرف جارہا تھا کہ پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جبکہ ایس ایچ او بلوچ کالونی واقعے کے حوالے سے موبائل فون کال اٹینڈ کرنے سے گریز کرتا رہا۔ ذرائع کے مطابق سپاہ صحابہ سے بتایا جاتا ہے تاہم پولیس تعلق کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔مقتول کا والد جامعہ نعیمیہ کا پیش امام بتایا جاتا ہے پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد مقتول کی لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا۔