جہانگیر ترین اور پرویز خٹک اتحادی جماعتوں کو منانے کیلئے سرگرم

January 15, 2020 12:18 pm0 commentsViews: 6

دونوں رہنما وزیراعظم کی ہدایت پر جی ڈی اے، بلوچستان عوامی پارٹی سے ملاقات کریں گے
آج ق لیگ سے اور جمعرات کوبی این پی مینگل کے سربراہ سے ملاقات طے ہوئی ہے ‘ذرائع
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کو اتحادی جماعتوں کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور وزیر دفاع پرویز خٹک سیاسی محاذ پر سرگرم ہوگئے، دونوں رہنما اتحادی جماعتوں کو منانے کے لیے ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر جی ڈی اے، بلوچستان عوامی پارٹی سے ملاقات کریں گے، دونوں رہنما آج (ق) لیگ، بی این پی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی ہمراہ ہوں گے، جمعرات کے روز بی این پی مینگل کے سربراہ سے ملاقات طے ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین، پرویز خٹک اتحادیوں کو مطالبات پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔