آئی جی پولیس نے مقابلے میں اہلکار کی شہادت کا نوٹس لے لیا

January 15, 2020 12:50 pm0 commentsViews: 1

کراچی(کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے اتحاد ٹائون میں پولیس مقابلے میں اہلکار کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ کرائم سین سے اکٹھا شواہد اورموثر تفتیش کی مدد سے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔انٹیلی جینس بیسڈ کاروائی کی بدولت ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔