سندھ حکومت کے اختلافات‘ آئی جی پولیس کو ہٹانے کا فیصلہ

January 15, 2020 2:51 pm0 commentsViews: 4

کراچی: سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی جی پولیس ڈاکٹر کلیم امام اورسندھ حکومت میں دوریاں شدت اختیار کرگئی ہیں۔ آئی جی پولیس ڈاکٹر کلیم امام کو ہٹانے کے لئے سندھ کابینہ نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

کابینہ اجلاس میں آئی جی پولیس کو ہٹانے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ وزیراعلی سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد آئی جی پولیس کے لئے تین نام وفاق کو ارسال کریں گے۔ آئی جی سندھ پولیس کے رویے پرمشیرقانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے بھی ناراضی کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں انہیں سرکاری طور پر خط بھی لکھا تھا۔