چیف جسٹس گلزار احمد سوموٹو لے سکتے ہیں

January 16, 2020 12:23 pm0 commentsViews: 2

جب چیف جسٹس کو یہ محسوس ہو گا کہ عوام کا پیسہ چوری ہو سکتا ہے تو وہ حرکت میں آئیں گے
حکومت اور اپوزیشن نیب کو ختم کرنا چاہتی ہے‘ عارف حمید بھٹی کا نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس گلزار احمد بھی سوموٹو لے سکتے ہیں، جب چیف جسٹس کو یہ محسوس ہو گا کہ عوام کا پیسہ چوری ہو سکتا ہے تو وہ حرکت میں آئینگے، حکومت اور اپوزیشن نیب کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے سینر صحافی و تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن نیب کو ختم کرنا چاہتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ نیب کی شاہ رگ کاٹ دی گئی ہے۔ نیب کا جو نیا آرڈیننس آ رہا ہے جس کے تحت نیب پبلک آفس ہولڈراور بیوروکریٹس کو نہیں پکڑ سکتی۔ انکا مزید کہنا ہے کہ چیف جسٹس گلزار احمد بھی سوموٹو لے سکتے ہیں، جب چیف جسٹس کو یہ محسوس ہو گا کہ عوام کا پیسہ چوری ہو سکتا ہے تو وہ حرکت میں آئینگے، حکومت اور اپوزیشن نیب کو ختم کرنا چاہتی ہے۔