آج صبح محمود آباد کا محاصرہ اور گھر گھر تلاشی

January 16, 2020 12:54 pm0 commentsViews: 5

سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کئے جانے کی اطلاعات، داخلی اور خارجی راستے بند کردیئے گئے تھے
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے محمود آباد پولیس کی بھاری نفری کا مختلف ایریا میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن‘ گھر گھر تلاشی‘ تفصیلات کے مطابق محمود آباد پولیس کی بھاری نفری نے اختر کالونی ‘کشمیر کالونی اور ڈبل روڈ کے اطراف کے ایریا کا محاصرہ کرکے داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کردی۔ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران مشکوک افراد کے کوائف بھی چیک کئے جبکہ متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کیلئے تھانہ منتقل کردیا۔ سرچ آپریشن کے دوران لیڈیز پولیس اہلکار بھی موجود تھیں تاہم کسی اہم ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے اطلاعات موصول نہیں ہوسکیں۔