ٹک ٹاک اسٹار صندل کے طلبی نوٹس پر ایف آئی اے سے جواب طلب

January 17, 2020 1:36 pm0 commentsViews: 7

لاہور (اے پی پی) سیشن عدالت نے معروف ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک کی جانب سے ایف آئی اے کے طلبی کے نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ صندل خٹک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ صندل خٹک پاکستان کی شہری اور مشہور ٹک ٹاک اسٹار ہیں، انہوں نے کبھی کسی غیر قانونی سرگرمی میں حصہ نہیں لیا ایف آئی اے نے نامعلوم انکوائری میں 28 اکتوبر اور 5 نومبر کو طلبی کے نوٹسز جاری کیے۔