نارتھ کراچی میں کے ڈی اے نے اراضی واگزار کرالی

January 17, 2020 2:11 pm0 commentsViews: 10

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے ڈی اے نے نارتھ کراچی میں آپریشن کے دوران لینڈ مافیا کے قبضے سے سرکاری اراضی واگزار کرالی جبکہ ڈیزل کی عدم فراہمی پر بلدیہ عظمیٰ نے تجاوزات کیخلاف آپریشن موخر کردیا ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن کی خصوصی ہدایت پر کے ڈی اے محکمہ انسداد تجاوزات کے ایگزیکٹو انجینئر زاہد حسین کی سرپرستی میں نارتھ کراچی صنعتی زون سیکٹرD-12 میں ناجائز قابضین کیخلاف کارروائی کی گئی۔